جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ حکومت کے ساتھ دھرنے کے دوران کئے گئے معاہدے کی مدت ختم ہوتے ہی جماعت اسلامی احتجاج کرے گی۔اس سلسلے میں تمام ڈسٹرکٹس میں29ستمبر کو احتجاجی دھرنے دئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے معاہدہ کیا گیا تھا کہ 45دنوں میں تمام معاہدات پر عمل کیا جائے گا مگر ایسا نہیں ہوا جس پر احتجاج کریں گے۔بجلی لئے بغیرہی آئی پی پیز کو بھاری ادائیگیاں ہو رہی ہیں۔غربت،مہنگائی،بےروزگاری ہر طرف پھیل رہی ہے مگرحکومت ہوش کے ناخن نہیں لے رہی