منگل, نومبر 26, 2024

معاشی استحکام کا ماحول برقرار رکھیں گے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ممتاز پاکستانی امریکن بینکرز کوملک میں انفراسٹرکچر، توانائی، ٹیکنالوجی، زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے مستحکم میکرو اکنامک ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے موقع پر ممتاز پاکستانی امریکن بینکرز کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں جے پی مورگن، نیٹیزس کارپوریشنز اینڈ انویسٹمنٹس، سومیٹومو مٹسوئی بینکنگ کارپوریشن، گولڈمین سیچس سٹیزنز بینک، لیزارڈ، آوڈیکس گروپ سمیت ممتاز بینکوں کے نمائندے شامل تھے۔
وزیراعظم نے ملاقات کے دوران وفد کو معیشت کے استحکام اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اہم اقدامات سے آگاہ کیا جن میں ٹیکس بیس کی وسعت، کاروبار میں سہولت و فروغ اور سرکاری اداروں میں جاری اصلاحات شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کے نتیجہ میں معاشی اعشاریوں میں بہتری آئی ہے اور بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں بشمل فچ اور موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے وفد کو ایک پائیدار مالیاتی فریم ورک کے قیام کے بارے میں بھی بتایا جو حکومت کو بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹوں میں گرینسسٹین ایبلٹی بانڈ کے اجراء میں معاون ثابت ہو گا۔

Related Articles

Latest Articles