جمعرات, نومبر 21, 2024

بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں میراکوئی کردار نہیں:فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان: کسی سیاستدان کو قید کرنے کی حمایت نہیں کرتا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں میرا کوئی کردار نہیں

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی سیاستدان کو قید کرنے کے حق میں نہیں ہیں اور بانی پاکستان تحریک انصاف کی رہائی کی کوششوں میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے خواجہ آصف کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ برطانوی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

امریکی سیاست سے متعلق ایک سوال پر مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ پاکستان کسی دوسرے ملک کی سیاست میں مداخلت نہیں کرتا اور نہ ہی کسی کو اپنی سیاست میں مداخلت کی اجازت دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں چاہے ری پبلکن کی حکومت ہو یا ڈیموکریٹس کی، ان کی خارجہ پالیسی میں کوئی بنیادی فرق نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو ہمیشہ کمزور کیا گیا اور اس کی خرابیوں میں خود سیاستدانوں کا بھی کردار ہے، جنہوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لیے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا

Related Articles

Latest Articles