ہفتہ, نومبر 23, 2024

پی ٹی آئی والوں نے احتجاج میں غلطیاں کیں تو گرفتاریاں بھی ہوں گی

گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے بتایا کہ حالیہ سروے نتائج کے مطابق، فتنہ و انتشار پھیلانے والی تحریک انصاف کی مقبولیت کم ہو رہی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) عوامی حمایت میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔

لندن میں پارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے اسموگ کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسموگ کا مسئلہ پچھلے 7-8 سالوں سے جاری ہے، تاہم حکومت اس کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھٹوں سے نکلنے والے آلودہ دھوئیں اور ماحول کو نقصان پہنچانے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مونجی جلانے والے کسانوں کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے مراعات اور سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکے

Related Articles

Latest Articles