پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر مناہل ملک کی مقبولیت میں حالیہ دنوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس کی وجہ ان کی ایک متنازع وائرل ویڈیو قرار دی جا رہی ہے۔ گوگل ٹرینڈز کے مطابق، بھارتی ریاستوں جیسے اتر پردیش، بہار، چندی گڑھ، مغربی بنگال اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں مناہل ملک کی ویڈیوز کو تلاش کرنے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
یہ رجحان اس وقت مزید تیز ہوا جب انسٹاگرام پر ان کی ایک ویڈیو، جس میں وہ مشہور گانے "ماموشی” پر رقص کرتی نظر آئیں، تیزی سے وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں مناہل ملک نے آسمانی رنگ کی جینز، سیاہ ٹاپ، اور کالے چشمے پہنے ہوئے ہیں، جو بھارتی صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بن گیا۔ اس ویڈیو کو اب تک 4.2 ملین سے زائد لائیکس اور تبصرے مل چکے ہیں۔
بھارتی صارفین کی جانب سے "پاکستانی ایچ ڈی ویڈیو” اور "پاکستانی وائرل ایم ایم ایس” جیسی اصطلاحات گوگل پر کثرت سے سرچ کی گئیں۔ اس کے علاوہ، مناہل ملک کی مقبولیت میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ان کی اور ان کے مبینہ سابق ساتھی کی ایک نجی ویڈیو کا سوشل میڈیا پر لیک ہونا بھی بتایا جا رہا ہے، جس نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی۔
کچھ لوگوں نے اس ویڈیو کو مناہل ملک کی جانب سے خود کو مشہور کرنے کا ایک طریقہ قرار دیا، جبکہ دیگر نے ان کے حق میں آواز اٹھائی اور کہا کہ انہیں بدنام کرنے کے لیے جعلی ویڈیو تیار کی گئی ہے۔ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ایسی ویڈیوز بنائی جا سکتی ہیں، جس کی وجہ سے اس معاملے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔