اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پہلے کیس کرو پھر عدالت سے بھاگو، یہ ان کا وتیرہ بن چکا ہے۔عطاء اللّٰہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ آج میرے وکلاء الیکشن ٹربیونل میں پیش ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارے وکلاء کی مکمل تیاری تھی، تمام دستاویزات بھی موجود تھیں، مخالف پارٹی کے پاس کوئی شواہد یا ثبوت نہیں تھے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ اگر ان کے پاس شواہد تھے تو ظہیر عباس کھوکھر نے تاریخ کیوں مانگی؟
انہوں نے میری کامیابی چیلنج کی تو اب سامنا کیوں نہیں کر پا رہے؟انہوںنے کہاکہ بار بار تاریخیں مانگ کر یہ الیکشن ٹربیونل کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ کہ اگر ان کے پاس ثبوت نہیں ہیں تو عدالت کو بتائیں کہ ان سے غلطی ہوئی ہے۔