ہفتہ, نومبر 23, 2024

اسلام آباد، پی ٹی آئی احتجاج سے پہلے دفعہ 144 پھر سے نافذ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے حتمی احتجاج سے قبل انتظامیہ نے ایک بار پھر وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اسلام آباد میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد کے اکھٹے ہونے پر پابندی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں مذہبی، سیاسی یا کسی بھی قسم کے اجتماع پر پابندی عائد ہوگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی جو گزشتہ روز 17 نومبر کو ختم ہوئی تھی۔

Related Articles

Latest Articles