جمعرات, نومبر 28, 2024

وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں الجہاد الجہاد کے نعرے

پشاور: وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں الجہاد الجہاد کے نعرے لگ گئے۔ورکرز اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے جب کہا کہ ہم نے عمران خان کی رہائی بغیر واپس نہیں آنا تو کارکنوں نے نعرے لگانا شروع کردیے۔
پی ٹی آئی کارکنان کافی دیر تک ’’سبیلنا سبیلنا الجہاد الجہاد اور انقلاب آئے گا‘‘ کے نعرے لگاتے رہے۔کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی حصہ لیا۔
علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ ملکر عمران تیرے جانثار بے شمار بے شمار کے نعرے لگوائے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین