اسلام آباد: سربراہ جمعیت علما اسلام (ف)مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسلسل احتجاجی کالز کے باعث احتجاج کی اہمیت نہیں رہتی، پی ٹی آئی میں موثر حکمت عملی بنانے والے لوگ نہیں ہیں۔
ایک انٹرویومیں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے24 نومبر کے احتجاج کی کال کا وقت مناسب نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ مسلسل احتجاجی کالز کے باعث احتجاج کی اہمیت نہیں رہتی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پی ٹی آئی میں موثرحکمت عملی بنانے والے لوگ نہیں ہیں۔