بدھ, نومبر 27, 2024

مقبول ترین

پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کو رکوانے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ احتجاج سے اسلام آباد پر لشکر کشی کا تاثر ملا رہا ہے، بغیر اجازت اس قسم کے احتجاج سے ملک میں لاقانونیت کا تاثر ملتا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کے غیر قانونی احتجاج کو روکنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی کو احتجاج روکنے کا حکم دیا جائے۔
دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے خصوصی اسکواڈ تیار کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں