اسلام آباد: نیب نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کی ٹیم کو خیبر پختونخوا بھجوادیا گیا ہے۔
بشریٰ بی بی کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر گرفتار کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نیب ٹیم 3روز قبل بھی خیبر پختونخوا میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی کوشش کرتی رہی، اب دوبارہ سے نیب کی ٹیم گرفتاری کیلئے تشکیل دی گئی۔
نیب خیبر پختونخوا کو بھی ٹیم سے مکمل تعاون کی ہدایت جاری کی گئی ہے، بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیلئے نیب خیبر پختونخوا پولیس کی بھی مدد لے گی۔





















