رواں ماہ درجہ حرارت 2ڈگری زیادہ، بارشیں 47فیصد کم ریکارڈ

اسلام آباد: ملک میں رواں سال نومبر کے دوران معمول سے کم بارشیں ہونے کے سبب 47فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر میں دن اور رات کے دوران درجہ حرارت بھی دو، دو ڈگری زیادہ رہا۔
آنے والے دنوں میں ہوائوں کا نیا سلسلہ پاکستان کے بالائی علاقوں کا رخ کرے گا جس کے باعث بلوچستان میں بارش اور گلگت بلتستان میں برفباری کا امکان ہے۔
رواں سال نومبر میں لاہور سمیت پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ کا راج رہا جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض علاقے بھی سموگ کی زد میں آئے۔
معمول سے کم بارشیں ہونے کے سبب سموگ میں خاطر خواہ کمی نہیں آسکی جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے مصنوعی بارش برسانے کا تجربہ بھی نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین