لاہور میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے سموگ کلین ٹاور نصب کرنے کا فیصلہ

ٹاور کی تنصیب اور کیلیبریشن کا عمل مکمل کرنے کے لیے کام تیزی سے جاری ہے، اور اسے 21 دسمبر تک مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا

لاہور میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے سموگ کلین ٹاور نصب کرنے کا فیصلہ

لاہور :صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے سموگ کلین ٹاور کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔ محکمہ تحفظ ماحول کی جانب سے تیار کردہ یہ سموگ کلین ٹاور محمود بوٹی کے علاقے میں نصب کیا جا رہا ہے، جو فضائی آلودگی کی بلند سطح کے باعث منتخب کیا گیا ہے۔
ٹاور کی تنصیب اور کیلیبریشن کا عمل مکمل کرنے کے لیے کام تیزی سے جاری ہے، اور اسے 21 دسمبر تک مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا۔ سموگ کلین ٹاور زہریلے ذرات کو ہوا سے صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو شہر میں فضائی آلودگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اس منصوبے کو ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سموگ جیسے سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹاور نہ صرف لاہور بلکہ پورے ملک کے لیے ایک ماڈل کی حیثیت رکھے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اور ایسے منصوبے ہماری پائیدار ترقی کی ترجیحات کا حصہ ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین