علماء و مشائخ اختلافات کی بجائے مشترکات کو نمایاں کریں: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادر ی

شیخ الاسلام کا 20 ہزار سے زائد علماء و مشائخ اور خواتین مذہبی سکالرز کے اجتماع سے خطاب

علماء و مشائخ اختلافات کی بجائے مشترکات کو نمایاں کریں: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادر ی

لاہور:تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے تحریک منہاج القرآن اور نظام المدارس پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان درس صحیح البخاری کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علما قرآن اور حدیث و سُنت کے علمی کلچر کا احیاء کرکے اُمت میں اتحاد و یکجہتی پیدا کریں یہ وقت فاصلے کم کرنے اور دلوں کو جوڑنے کا ہے۔ علمی اختلاف کو زحمت کی بجائے رحمت بنائیں۔ علم و تحقیق کے کلچر کو فروغ دے کر فروعی ابحاث اور مسلکی جھگڑوں کو کم سے کم کیا جاسکتا ہے، اجتماع میں دس ہزار سے زائد علما و مشائخ مدارس دینیہ کے منتظمین اور سینئر راہنما شریک تھے، اجتماع میں خواتین سکالرز نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ مسالک کے مابین اختلافات کم اور مشترکات زیادہ ہیں، علماء و شیوخ، محدثین، معلمین و معلمات، مدرسین و مدرسات اور طلباء و طالبات اختلافات کی بجائے مشترکات پر توجہ مرکوز کرکے اتحادِ اُمت کو فروغ دیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک یادگار دن ہے تمام مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزارہا علماء و مشائخ نے علم حدیث و سُنت کے لیے ایک جگہ جمع ہوکر فتنۂ انکارِ حدیث اور فتنۂ الحاد پر کاری ضرب لگائی ہے۔ یہ بات ذہن نشین کر لی جائے کہ فتنۂ انکارِ حدیث فتنہ انکار قرآن و اسلام ہے۔ انہوں نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں ملک بھر سے آنے والے علمائے کرام اور خواتین مذہبی سکالرز کو خوش آمدید کہا اور انہیں مُبارکباد دی۔ انہوں نے کہ اکہ آج کے اس تدریسی اجتماع میں کراچی سے خیبر تک، جامعۃ الرشید سے اکوڑہ خٹک کی جامعہ تک علماء و مشائخ شریک ہیں۔ پاکستان کے چاروں کونوں سے یہاں علماء آئے ہیں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اہلِ علم نفرتوں کا خاتمہ اور اتحاد و یکجہتی کا ماحول چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے 3 گھنٹے سے زائد دورانیہ کے خطاب میں کہا کہ دین کی حفاظت حدیث و سُنت کی حفاظت کے بغیر ناممکن ہے۔ حدیث و سُنت کی بنیاد پر جمع ہونا حقیقت میں عشقِ مصطفیٰﷺ پر جمع ہونا ہے۔ اُمت میں اعتدال و روداری پیدا کرنے کے لیے یہ سوچ اپنانا ہوگی کہ تمام مکاتب فکر حق پر ہیں، رفع یدین کرنے اور نہ کرنے والوں کے جنت میں حلقات ہوں گے، یہاں بیٹھ کر جنت دوزخ کے ٹکٹ بانٹنا جہالت ہے۔ ظلم و جبر کے دور میں کبھی ضمیر نہ بیچو، علماء حق کی آواز بنیں، طبیعت میں انصاف اور اعتدال پسندی پیدا کریں۔ علمائے کرام برداشت اور روداری کا ماحول پروان چڑھا سکتے ہیں۔

20 ہزار سے زائد علمائے کرام نے شیخ الاسلام سے اسنادِ اجازتِ حدیث لیں۔ خواتین سکالرز کی ایک بہت بڑی تعداد اس تدریسی اجتماع کا حصہ تھی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے علمائے کرام و مذہبی سکالرز کو ختم بخاری شریف کے اجتماع میں خوش آمدید کہا، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا۔ نقابت کے فرائض علامہ عین الحق بغدادی، علامہ ڈاکٹر محمد فاروق رانا نے انجام دئے، تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری خالد حمید کاظمی الازہری اور نعت سرور کونین کی سعادت حسان منہاج محمد افضل نوشاہی نے حاصل کی۔ جب کہ اظہار خیال کرنے والوں میں جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک سے مفتی سید محمد یوسف شاہ، آستانہ عالیہ چشتیہ کریمیہ ڈاگ اسماعیل خیل نوشہرہ سے علامہ پیر محمد سعید حسین القادری، اتحاد المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مفتی محمد زبیر فہیم، ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، مجمع العلوم الاسلامیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ حضرت مولانا شیخ الحدیث مفتی محمد، رابطۃ المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر علامہ عطاء الرحمان، وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان، دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ سے علامہ ڈاکٹر نعیم الدین الازہری، جامعہ محمدیہ سیفیہ کے شیخ الحدیث مفتی پیر حمید جان سیفی، علامہ ڈاکٹر سید ضیا ء اللہ شاہ بخاری، امیر جمعیت اہل حدیث پاکستان، سربراہ دار الاخلاص علامہ ڈاکٹر شہزاد مجددی، علامہ مفتی امداد اللہ خان قادری صدر نظام المدارس پاکستان و پرنسپل جامعہ ہجویریہ لاہور، مفتی عرفان اللہ اشرفی، حضرت صاحبزادہ سید علی چن رضا قادری سجادہ نشین حضرت میاں میر ؒ، ڈاکٹر مفتی محمد عمران انور نظامی خطیب بابا فرید الدین گنج شکر پاکپتن، علامہ مفتی محمد رمضان سیالوی خطیب داتا گنج بخش علی ہجویری لاہور، علامہ ڈاکٹر مفتی محمد وحید قادری پرنسپل جامعہ رضویہ ماڈل ٹاؤن لاہور، مفتی نعیم جاوید نوری صدر جمعیت علمائے پاکستان پنجاب، پیر کرم اللہ الہیٰ المعروف دلبر سائیں سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ ماتلی شریف بدین، علامہ اسد اللہ نوری مہتمم جامعہ غوثیہ رضویہ گلبرگ لاہور، حضرت علامہ صاحبزادہ سلطان محمد مہتمم جامعہ محمدیہ قادریہ چکدرہ مالاکنڈ، مفتی غلام اصغر صدیقی صدر منہاج القرآن علماء کونسل اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔

علماء و مشائخ اختلافات کی بجائے مشترکات کو نمایاں کریں: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادر ی علماء و مشائخ اختلافات کی بجائے مشترکات کو نمایاں کریں: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادر ی علماء و مشائخ اختلافات کی بجائے مشترکات کو نمایاں کریں: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادر ی علماء و مشائخ اختلافات کی بجائے مشترکات کو نمایاں کریں: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادر ی علماء و مشائخ اختلافات کی بجائے مشترکات کو نمایاں کریں: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادر ی علماء و مشائخ اختلافات کی بجائے مشترکات کو نمایاں کریں: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادر ی علماء و مشائخ اختلافات کی بجائے مشترکات کو نمایاں کریں: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادر ی علماء و مشائخ اختلافات کی بجائے مشترکات کو نمایاں کریں: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادر ی

علماء و مشائخ اختلافات کی بجائے مشترکات کو نمایاں کریں: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادر ی
default

علماء و مشائخ اختلافات کی بجائے مشترکات کو نمایاں کریں: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادر ی علماء و مشائخ اختلافات کی بجائے مشترکات کو نمایاں کریں: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادر ی علماء و مشائخ اختلافات کی بجائے مشترکات کو نمایاں کریں: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادر ی علماء و مشائخ اختلافات کی بجائے مشترکات کو نمایاں کریں: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادر ی علماء و مشائخ اختلافات کی بجائے مشترکات کو نمایاں کریں: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادر ی علماء و مشائخ اختلافات کی بجائے مشترکات کو نمایاں کریں: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادر ی

علماء و مشائخ اختلافات کی بجائے مشترکات کو نمایاں کریں: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادر ی
default

علماء و مشائخ اختلافات کی بجائے مشترکات کو نمایاں کریں: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادر ی علماء و مشائخ اختلافات کی بجائے مشترکات کو نمایاں کریں: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادر ی علماء و مشائخ اختلافات کی بجائے مشترکات کو نمایاں کریں: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادر ی علماء و مشائخ اختلافات کی بجائے مشترکات کو نمایاں کریں: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادر ی

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین