اسٹیبلشمنٹ نے پی ٹی آئی کے لیے مداوا شروع کر دیا: شیر افضل مروت

اسٹیبلشمنٹ نے پی ٹی آئی کے لیے مداوا شروع کر دیا: شیر افضل مروت

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ 26 نومبر کے واقعات کے بعد اسٹیبلشمنٹ نے پی ٹی آئی کے لیے مداوا شروع کر دیا ہے، تاہم مسلم لیگ (ن) اس کوشش میں ہے کہ مذاکرات آگے نہ بڑھیں۔

نجی ٹی وی سے بات چیت کے دوران شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی تھی، جس کے بعد یہ بیان بھی دیا کہ پارٹی کے رہنما حکومت کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات چیت کر رہے ہیں۔ تاہم، ان کے مطابق عمران خان کے اس بیان کے باعث مذاکراتی کمیٹی کی اہمیت میں کمی آئی اور ہمیں کچھ نقصان ہوا۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ 22 سے 26 نومبر کے دوران پی ٹی آئی اور دیگر فریقین کے درمیان مذاکرات جاری رہے۔ ان مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی کی 15 سے 20 دنوں میں رہائی کی بات ہوئی تھی، مگر ہماری غلطی سمجھ لیں یا ڈھٹائی کہ ہم ہر صورت ڈی چوک جانا چاہتے تھے۔

گفتگو کے دوران شیر افضل مروت نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ پارٹی یا بانی پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی کال سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کر لیا ہے، تاہم موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ پارٹی کی سفارشات پر عمران خان نے اس کال کو فی الحال ملتوی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ 22 سے 26 نومبر تک جاری رہنے والے مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے۔

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین