بیٹنگ کرتے ہوئے 31 سالہ بیٹر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

ساتھی کھلاڑی فوراً اسے اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔

بیٹنگ کرتے ہوئے 31 سالہ بیٹر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

بھارت کے شہر ممبئی میں ایک کرکٹ میچ کے دوران 31 سالہ کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ممبئی کے آزاد میدان میں ایک 25 اوور کا میچ کھیلا جا رہا تھا، جہاں 31 سالہ وکرم اشوک 159 رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لیے بیٹنگ کر رہا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10ویں اوور کے دوران وکرم نے سینے میں درد کی شکایت کی، لیکن اس نے بیٹنگ جاری رکھی۔ جب 17ویں اوور میں اس کی ٹیم فتح کے قریب پہنچ چکی تھی، وکرم ایک رن کے بعد اچانک گر پڑا۔

ساتھی کھلاڑی فوراً اسے اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔

مزید بتایا گیا کہ وکرم پیشے کے اعتبار سے سافٹ ویئر انجینئر تھا اور اس کے ایک سال کا بیٹا بھی ہے۔یاد رہے کہ پچھلے مہینے بھارت کے شہر پونے میں بھی 35 سالہ کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے دوران بیٹنگ انتقال کر گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین