دنیا کی سب سے چھوٹی بلی کی باقیات کی دریافت

یہ بلی اتنی چھوٹی تھی کہ اسے باآسانی ہاتھ کی ہتھیلی میں رکھا جا سکتا تھا

چین کے ماہرین نے ایک غیر معمولی چھوٹی بلی کی باقیات دریافت کی ہیں۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے محققین کے مطابق، پرائیو نیلورس کُرتینی نامی یہ بلی لیپرڈ کیٹ کی ایک ناپید نسل سے تعلق رکھتی تھی، اور اس کا سائز اتنا چھوٹا تھا کہ وہ ہتھیلی میں آ جاتی تھی۔

اس بلی کی باقیات چین کے مشرقی صوبے آنہوئی کے ہوالونگ ڈونگ غار سے برآمد ہونے والے نچلے جبڑے کے ٹکڑے سے حاصل کی گئیں۔

تحقیقی ٹیم کے مطابق اس بلی کا موازنہ جنوبی ایشیا کی پی روبیجینوسس اور افریقہ کی بلیک-فوٹڈ فیلس نیگریپس سے کیا جا سکتا ہے، جن کے جسم کا سائز بالترتیب 48 سینٹی میٹر اور 52 سینٹی میٹر ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین