لاہور میں بادل کب برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

لاہور سمیت پنجاب بھر میں اس وقت موسم خشک اور قدرے سرد ہے

پاکستان میں موسم کی صورتحال میں اہم تبدیلی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کی خوشخبری سنا دی ہے، جبکہ کراچی میں درجہ حرارت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پنجاب کے شہری بھی جاننا چاہتے ہیں کہ بادل کب اور کہاں برسیں گے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں اس وقت موسم خشک اور قدرے سرد ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم 18 فروری بروز منگل پاکستان میں داخل ہوگا، جس کے بعد 19 فروری بروز بدھ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کے امکانات ہیں۔
آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب کراچی میں درجہ حرارت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج اور کل (ہفتہ اور اتوار) کے دوران کراچی میں دھند چھانے کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین