لاہور:ملک بھر میں موسم خشک ہے، اور درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ شہری بارش کے منتظر ہیں، اور محکمہ موسمیات نے بالآخر پیش گوئی کر دی ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم کب پاکستان میں داخل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے، تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 12 مارچ سے بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا، اور 12 اور 13 مارچ کو لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔
آج لاہور کا درجہ حرارت:
کم سے کم: 17 ڈگری سینٹی گریڈ
زیادہ سے زیادہ: 27 ڈگری سینٹی گریڈ
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق شہریوں کو اگلے چند دنوں میں موسم میں تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔





















