شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری  بجلی سستی ہونے کا امکان

صارفین کو 4 ارب 69 کروڑ روپے کا ریلیف ملنے کی امید ہے

کراچی کے بجلی صارفین کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ اگر منظوری مل گئی تو بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی ہوسکتی ہے، جس سے شہریوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ہے، کیونکہ بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ اس حوالے سے کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست جمع کروا دی ہے۔

درخواست میں بجلی کے فی یونٹ نرخ میں 4 روپے 84 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے، جس سے صارفین کو 4 ارب 69 کروڑ روپے کا ریلیف ملنے کی امید ہے۔

نیپرا اس درخواست پر 20 مارچ کو سماعت کرے گا، جس کے بعد حتمی فیصلہ متوقع ہے۔ اگر یہ درخواست منظور کر لی گئی تو کراچی کے عوام کو بجلی کے بلوں میں واضح کمی دیکھنے کو ملے گی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین