اکشے کمار نے فلم کیسری: چیپٹر 2 کی دہلی میں خصوصی اسکریننگ کے دوران شائقین سے موبائل فون استعمال نہ کرنے کی اپیل کی، تاکہ وہ فلم کے مکالمات کو پوری توجہ سے سن سکیں۔ اس ایونٹ میں بڑی سیاسی شخصیات بھی شریک تھیں۔
دہلی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار نے اپنی نئی فلم کیسری: چیپٹر 2 کی خصوصی اسکریننگ کے موقع پر شائقین سے موبائل فون استعمال نہ کرنے کی درخواست کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ اسکریننگ 15 اپریل کو دہلی کے چانکیہ پوری کے ایک تھیٹر میں ہوئی، جہاں اکشے نے کہا کہ فلم کے مکالمات پر پوری توجہ دینا ضروری ہے، اور دورانِ فلم موبائل چیک کرنا فلم کی بے عزتی ہوگا۔
اس خصوصی اسکریننگ میں اکشے کمار کے ساتھ ان کے ساتھی اداکار آر مادھون بھی موجود تھے۔ ایونٹ میں کئی اہم سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی، جن میں دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری، بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ بنسری سواراج، وزیر منجندر سنگھ سرسا، اور انوراگ ٹھاکر شامل تھے۔
منجندر سنگھ سرسا نے اس موقع پر ایونٹ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور فلم کو جلیانوالہ باغ کے شہدا کے لیے ایک زبردست خراجِ تحسین قرار دیا۔
یہ فلم 18 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی اور ایڈووکیٹ سنکرن نائر کی بہادری اور سچائی کے لیے ان کی جدوجہد کی کہانی پیش کرے گی





















