پولیس کی سنگین غلطی، چور کی بجائے جج کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اس غفلت پر جج نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا اور انکوائری کا حکم دیا

پولیس کی ایک سنگین غلطی نے سب کو چونکا دیا، جب چوری کے ملزم کی بجائے جج کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیا گیا۔ اس غفلت پر جج نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس اہلکار کو معطل کر دیا اور انکوائری کا حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق اترپردیش کے شہر فیروزآباد میں چوری کے ایک کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزم راج کمار کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ لیکن پولیس نے وارنٹ تیار کرتے وقت بڑی غلطی کر دی اور ملزم کی جگہ جج نغمہ خان کا نام لکھ دیا۔

جب جج نے وارنٹ میں اپنا نام دیکھا تو انہوں نے فوری طور پر ذمہ دار پولیس اہلکار کو معطل کر دیا اور اس سنگین غلطی کی تحقیقات کا حکم دیا۔ اعلیٰ پولیس حکام نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے متعلقہ سب انسپکٹر کو پولیس لائنز بھیج دیا۔ یہ واقعہ بھارتی عدالتی نظام اور پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین