سونا عوام کی پہنچ سے باہر؛ قیمت دوبارہ ریکارڈ سطح پر جا پہنچی

پاکستان میں سونا 3 لاکھ 48 ہزار روپے فی تولہ ہو گیا

سونا خریدنا اب خواب بن گیا ہے، کیونکہ اس کی قیمت عالمی اور مقامی مارکیٹ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 3,310 ڈالر فی اونس اور پاکستان میں 3 لاکھ 48 ہزار روپے فی تولہ ہو گیا۔

کراچی: سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، اور اب یہ ایک بار پھر تاریخ کی سب سے بلند سطح پر پہنچ گیا ہے، جس سے سونا خریدنا عام لوگوں کے لیے مشکل ہو گیا ہے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز سونے کی قیمت میں اچانک 86 ڈالر کا بڑا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد اس کی عالمی قیمت 3 ہزار 310 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

اسی طرح پاکستان کے صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا۔ 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 7,373 روپے کا اضافہ ہوا، اور یہ اب 3 لاکھ 48 ہزار روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے ہو گئی، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین