بھارتی اسٹار کرکٹر پر 12 لاکھ روپے کا بھاری جرمانہ عائد

آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت شبمن گل پر کم سے کم جرمانہ لگایا گیا

آئی پی ایل 2025 میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گل پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا، حالانکہ ان کی ٹیم نے دہلی کیپٹلز کو 7 وکٹ سے ہرایا۔ یہ جرمانہ آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت لگایا گیا۔ اس فتح کے ساتھ گجرات ٹائٹنز پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

کراچی: آئی پی ایل 2025 کے ایک میچ میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گل پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے سلو اوور ریٹ کی وجہ سے 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔

شبمن گل کی قیادت میں گجرات ٹائٹنز نے دہلی کیپٹلز کے خلاف 7 وکٹ سے شاندار فتح حاصل کی تھی۔

اس کے علاوہ، میچ کے 20ویں اوور میں ان کی ٹیم کو سرکل سے باہر 4 فیلڈرز رکھنے کی اجازت بھی دی گئی تھی۔

آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت شبمن گل پر کم سے کم جرمانہ لگایا گیا، کیونکہ یہ ان کی ٹیم کا سیزن کا پہلا سلو اوور ریٹ کا جرم تھا۔

اس فتح کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے پوائنٹس ٹیبل پر بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے، حالانکہ دہلی کیپٹلز اور پنجاب کنگز کے بھی ان کے برابر 10 پوائنٹس ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین