پاکستانی میڈیا کی رپورٹنگ سے بھارت بوکھلا گیا، پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی

پابندی کی زد میں آنے والے اداروں میں پاکستان کے معتبر نیوز چینلز ڈان نیوز، سما ٹی وی، اے آر وائی نیوز اور جیو نیوز شامل

نئی دہلی:نئی دہلی میں مودی سرکار کی گھبراہٹ ایک بار پھر دنیا کے سامنے آگئی ہے، بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

۔بھارتی میڈیا نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پابندی کی زد میں آنے والے اداروں میں پاکستان کے معتبر نیوز چینلز ڈان نیوز، سما ٹی وی، اے آر وائی نیوز اور جیو نیوز شامل ہیں۔بھارت نے یہ اقدام اس بہانے اٹھایا ہے کہ مبینہ طور پر یہ چینلز اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ حساس مواد، غلط اور گمراہ کن بیانیے اور بھارتی فوج اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف جھوٹی معلومات پھیلا رہے تھے، خصوصا جموں و کشمیر میں پیش آنے والے پہلگام دہشت گردی واقعے کے تناظر میں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین