سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزاؤں اور جرمانوں کا اعلان کیا ہے۔ بغیر اجازت حج کرنے یا وزٹ ویزے پر مقدس مقامات میں داخل ہونے پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا۔ غیر قانونی نقل و حمل یا رہائش فراہم کرنے والوں پر ایک لاکھ ریال جرمانہ اور ڈی پورٹیشن کے ساتھ 10 سال کی پابندی لگے گی۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے حج کے قوانین توڑنے والوں کے لیے سخت سزاؤں اور جرمانوں کا اعلان کر دیا ہے۔حج کے بغیر اجازت کرنے یا اس کی کوشش کرنے والوں پر 20 ہزار سعودی ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اسی طرح حج کے موسم میں مکہ یا دیگر مقدس مقامات میں وزٹ ویزے کے ساتھ داخل ہونے پر بھی 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا۔
اگر کوئی شخص وزٹ ویزے والے زائرین کو مخصوص حج زون میں داخلے کے لیے ٹرانسپورٹ یا کسی قسم کی مدد فراہم کرتا ہے، تو اس پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔ اسی طرح غیر مجاز زائرین کو ہوٹلوں یا نجی گھروں میں رہائش دینے والوں پر بھی ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد ہوگا۔
قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں یا ان کی سہولت کرنے والوں کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا اور ان پر 10 سال تک سعودی عرب میں داخلے پر پابندی لگائی جائے گی۔ اگر کوئی زائرین کی غیر قانونی نقل و حمل کرتا ہے تو اس کی گاڑی بھی ضبط کی جا سکتی ہے۔
جرمانے یا سزا کے خلاف 30 دن کے اندر اپیل دائر کی جا سکتی ہے اور 60 دن کے اندر عدالت میں درخواست دی جا سکتی ہے۔ یہ قوانین اور سزائیں یکم ذی القعدہ سے 14 ذو الحجہ تک نافذ رہیں گی





















