ریلوے کا بڑا فیصلہ، عام مسافر بھی وزیر اعظم، وزرا اور اعلیٰ افسران کے سیلون بک کر سکیں گے

مسافروں کی سہولت کیلئے کرایہ انتہائی مناسب رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

لاہور:پاکستان ریلوے نے عام آدمیوں کیلئے بھی ٹرین میں لگژری سیلون بکنگ کرانے کی سہولت پیش کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے نے اہم فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت ریلوے کے 5لگژری سیلون بھی اب عوام کی رسائی میں ہوں گے اور کوئی بھی مسافر لگژری سیلونز کی بکنگ کروا سکے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم، وزیر، چیئرمین ریلوے کے سیلون مسافروں کیلئے دستیاب ہوں گے، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور آئی جی ریلوے کے سیلون کی بھی بکنگ ہو سکے گی۔ریلوے کے مطابق مسافروں کی سہولت کیلئے کرایہ انتہائی مناسب رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین