قومی اسمبلی میں بجلی کے بنیادی نرخوں سے متعلق تفصیلات پیش

بجلی کا ٹیرف اپریل میں کم ہوکر 38.67 روپے فی یونٹ ہوگیا، پاور ڈویژن

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاور ڈویژن نے بجلی کے بنیادی نرخوں سے متعلق تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مارچ 2024 میں بجلی کا بنیادی ٹیرف 53 روپے 4 پیسے فی یونٹ تھا، تاہم اپریل 2025 میں یہ کم ہوکر 38 روپے 67 پیسے فی یونٹ ہوگیا۔

پاور ڈویژن کے مطابق یہ اوسط قیمت بجلی کے بنیادی نرخ میں شامل تمام ٹیکسز، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) اور ڈیوٹیز کو ملا کر بنائی گئی ہے۔اجلاس میں ارکان کو آگاہ کیا گیا کہ حکومتی اقدامات اور بجلی کے نرخوں میں بہتری سے عوام کو کچھ ریلیف ملا ہے، تاہم اصل بوجھ صارفین پر ٹیکسز اور دیگر چارجز کی صورت میں برقرار ہے۔

ارکان اسمبلی نے بجلی کی قیمتوں میں شفافیت، عوامی ریلیف اور بجلی کی تقسیم میں بہتری کا مطالبہ کیا۔

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین