معرکۂ حق: سنسنی خیز اور حقائق پر مبنی جامع ڈاکومنٹری منظرِ عام پر

"معرکۂ حق" 27 منٹ 51 سیکنڈ پر مشتمل مستند حقائق کی بنیاد پر بنائی گئی ہے

"معرکۂ حق” کے عنوان سے ایک نئی دستاویزی فلم جاری کی گئی ہے جو نہ صرف بھارت کے جعلی بیانیے کو بے نقاب کرتی ہے بلکہ پاکستان کی بہادری، سچائی اور بروقت عسکری حکمت عملی کو بھی واضح انداز میں پیش کرتی ہے۔ فلم کے ذریعے ثابت کیا گیا ہے کہ کس طرح پاکستان نے بھارتی فالس فلیگ آپریشن کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا۔

"معرکۂ حق” کے عنوان سے ایک نئی دستاویزی فلم جاری کی گئی ہے جس کا دورانیہ 27 منٹ 51 سیکنڈ ہے۔ یہ فلم مکمل طور پر مستند معلومات پر مبنی ہے اور اسے نہایت جامع اور سنسنی خیز انداز میں تیار کیا گیا ہے۔

فلم میں بھارت کے علاقے پہلگام میں کیے گئے فالس فلیگ آپریشن کو نہ صرف بے نقاب کیا گیا ہے بلکہ پاکستان کی جانب سے کی گئی جرات مندانہ عسکری کارروائی "معرکۂ حق” کو بھی تفصیل سے دکھایا گیا ہے۔

یہ ڈاکومنٹری ایک ایسے تاریخی لمحے کو اجاگر کرتی ہے جس نے جنوبی ایشیا کے جغرافیائی توازن کو یکسر بدل کر رکھ دیا۔ فلم میں واضح شواہد کے ساتھ یہ ثابت کیا گیا ہے کہ پہلگام کا واقعہ محض بھارتی بیانیے کا حصہ تھا، جو حقیقت کی کسوٹی پر پورا نہیں اترتا۔

اس کے برعکس، پاکستان نے دنیا کے سامنے ثابت کر دیا کہ بھارت کی طرف سے دکھائے گئے جعلی دہشت گرد کیمپ محض جھوٹ کا سہارا تھے، اور حیرت انگیز طور پر خود بھارتی عوام نے بھی مودی حکومت کے جھوٹے دعووں کو بے نقاب کیا۔

فلم میں 10 مئی کو کیے گئے "آپریشن بنیان مرصوص” کو بھی خاص طور پر دکھایا گیا ہے، جو پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیا گیا ایک فیصلہ کن عسکری جواب تھا۔ اس جواب نے بھارتی جارحیت اور جنگی عزائم کو مؤثر طریقے سے چیلنج کیا۔

ڈاکومنٹری میں پاکستانی سیاسی اور عسکری قیادت کی بروقت اور درست فیصلہ سازی کو سراہا گیا ہے، اور عوام کی اپنی افواج کے ساتھ بے مثال محبت، حمایت اور قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین