خضدار میں بچوں کی بس پر حملہ حیوانیت کی بدترین مثال ہے،ندیم افضل چن

ایسی بزدلانہ کارروائیاں ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہیں، ان کا جواب سخت ہوگا، سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی

اسلام آباد :پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ خضدار میں بچوں کی بس پر حملہ حیوانیت کی بدترین مثال ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ معصوم طلبہ کو نشانہ بنانے والے درندے انسان کہلانے کے بھی قابل نہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ دہشتگرد نہ صرف قوم کے دشمن ہیں، بلکہ انسانیت کے ماتھے پر کلنک ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہیں، ان کا جواب سخت ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ قوم مطالبہ کرتی ہے کہ دہشتگردوں کو زمین تنگ کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ خون میں نہائے یہ معصوم چہرے اس نظام سے انصاف کا تقاضا کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سیکیورٹی ادارے اور حکومت مل کر ان سفاک مجرموں کا صفایا کریں، رعایت کا وقت گزر چکا۔ ندیم افضل چن نے کہاکہ اللہ پاک سے دعا ہے شہیدوں کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے ۔ انہوںنے کہاکہ شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ زخم ذاتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین