ہانیہ عامر کی پولیس افسر شبانہ جیلانی سے وائرل ملاقات، اونیجا کیس کی ہیروئن سے گلے مل کر کی تعریف

شبانہ وہی افسر ہیں جو امریکی خاتون اونیجا کے معاملے میں سامنے آئیں

کراچی کی بہادر پولیس افسر شبانہ جیلانی اور اداکارہ ہانیہ عامر کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ شبانہ وہی افسر ہیں جو امریکی خاتون اونیجا کے معاملے میں سامنے آئیں اور ان کی ویڈیوز نے انٹرنیٹ پر خوب شہرت حاصل کی۔ اب ہانیہ عامر نے بھی ان سے ملاقات کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر اور امریکی خاتون اونیجا سے جڑی ویڈیوز کے باعث مشہور ہونے والی کراچی کی پولیس افسر شبانہ جیلانی کی حالیہ ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

شبانہ جیلانی نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب امریکا سے محبت کے سفر پر پاکستان آنے والی خاتون اونیجا رابنسن کی کہانی سامنے آئی۔ شبانہ نے اس معاملے میں نہ صرف رہنمائی فراہم کی بلکہ ان کی مدد کرتے ہوئے کئی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں۔

اب اسی باہمت افسر سے ہانیہ عامر کی ملاقات کی ویڈیو انٹرنیٹ پر مقبول ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ہانیہ نے شبانہ کو گلے لگایا اور ان سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔ ہانیہ نے شبانہ کو باہمت، نڈر اور سادہ دل خاتون قرار دیا اور کہا کہ ان سے ملنا ان کے لیے ایک اعزاز ہے۔

شبانہ جیلانی نے بھی اس یادگار ملاقات کو اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کیا جس میں وہ ہانیہ عامر کے ساتھ خوشگوار انداز میں بات کرتی نظر آئیں۔ شبانہ نے ہانیہ کو ایک محبت کرنے والی شخصیت قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین اس ویڈیو کو بہت پسند کر رہے ہیں اور ہانیہ عامر کی خوش دلی سے کی گئی اس ملاقات کو سراہتے ہوئے خوب تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین