سچ کی طاقت اور طاقت کا سچ

طاقت کے بچاریوں کے پاس کوئی ایسا انسانی کردار نہیں جو قابل تقلید ہو

عکس خیال ڈاکٹر اظہر وحید

عکس خیال ڈاکٹر اظہر وحید

سچ اگر واقعی سچ ہے تو اپنے اظہار میں طاقت ور ہوگا۔ سچ میں جب اپنے مفاد کا پیوند لگ جاتا ہے تو یہ کمزور پڑ جاتا ہے۔ مرشدی حضرت واصف علی واصف فرماتے ہیں: ” سچ وہ ہے جو بچے کی زبان سے نکلے ۔ سب سے بڑا سچ سب بڑے سچے انسان کی زبان سے نکلتا ہے۔ کامل سیچ انسان کامل کی زبان مبارک سے نکلتا ہے۔ اسلام اتنا بڑا سچ ہے، دین فطرت ہے۔ منشائے فاطر بتلانے والا دین ہے۔ اسے پیش کرنے کے لیے بالیقین انسان کامل ہی کا انتظار تھا۔ اسلام کی تبلیغ و ترسیل کے لیے ذات رسالت تاب ہی درکار تھی … یوں تو ہر نبی اسلام ہی لے کر آیا لیکن سارے جہا لیکن سارے جہانوں اور آنے والے سارے زمانوں میں الاسلام پیش کرنے کے لیے آپ ہی کا انتظار کیا گیا۔ دین صداقت صادق اور امین کی زبان سے جچتا نظر آیا۔ ایک طرف دین صداقت ہے اور دوسری طرف ذات صادق یہ تجرید ہے وہ تجسیم – صداقت کی تجسیم کا نام صادق ہے۔ ذات صادق کی تجرید دین صداقت ہے۔ قرآن کی تشریح کی اگر کوئی صورت ہے تو وہ سیرت ہے۔ سیرت کا اگر خلاصہ ہے تو قرآن ہے۔ یہی وجہ ہے: جب اصحاب رسول نے حضرت عائشہ سے رسول کریم کے اخلاق کے متعلق دریافت کیا تو آپ نے فرمایا: ” کیا تم نے قرآن نہیں پڑھا؟

آمدم برسر مطلب ….. سچ اگر واقعی سچ ہے تو بے خوف ہوگا ۔ سچ ہمیشہ کھرا ہوتا ہے، اور کھری بات کرتا ہے۔ سچ مصلحت اندیش نہیں ہوتا …. بزدل اور ڈرپوک نہیں ہوتا۔ سچ کو ملامت کا کوئی خوف نہیں ہوتا ۔ سچ کو اس بات سے کوئی غرض نہیں ہوئی کہ اس کی نیک نامی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ قرآن میں مومنوں کی یہ شان بتائی گئی ہے کہ وہ کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈرتے۔
افکار کے بیچ اور کردار کے سچ کے بیچ ایک فرق ہوتا . اور یہ فرق جرات اظہار کا فرق ہے۔ اکثر لوگ نظریاتی طور پر سچے ہوتے ہیں لیکن جرات اظہار سے محروم ہوتے ہیں۔ سیچ ان کے سینے میں تو ہے لیکن قلب میں نہیں اترا۔ جس دن سچ ان قلب میں آن وارد ہوگا ، قالب از خود کردار کی صورت میں بول اٹھے گا۔ قالب اپنے قلب کا مقتدی ہوتا ہے۔ قلب جس آن امامت کے مصلے پر کھڑا ہو گیا ، قالب بھی قبلہ رو ہو جاتا ہے۔ اپنی صف میں آن کھڑا ہو جاتا ہے۔ قلب کا قبلہ درست ہوتے ہی قالب کا ہر انگ اپنی اپنی صف میں ” منہ طرف قبلہ شریف ہو جاتا ہے۔

قلندروں کا طریق یہی رہا ہے کہ ان کی زبان دل کی رفیق ہوتی ہے۔ زبان اگر دل کی گواہی دینے سے گریز کر رہی ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ سچ نے رہا انکی دل کی دل کی دینے سے کر تو یہاں کی ہے کہ بچے نے ابھی دل میں گھر نہیں کیا۔ جسے کوئی خوف خائف کر گیا ، وہ سچ کی ہمراہی سے محروم رہ گیا۔ سچ کی ہمراہی میسر نہ آئے تو باقی سارا سفر گمراہی ہے۔ بہر حال پنچ خوف زدہ نہیں ہوتا سچ ہی تو خوف سے آزاد کرتا ہے۔ جس دن ہم سچ بولنا شروع ہو گئے، خوف کی غلامی سے نکل جائیں گے۔ جھوٹ مصلحت کا محتاج ہے۔ جھوٹ ہم سچ بولنا ہو غلامی کا کھڑا ہونے کے لیے کسی حد تک سچ کو اپنے ساتھ شامل کرنے کا محتاج ہے، لیکن سچ کسی مہ شامل کرنے کا محتاج ہے، لیکن سچ کسی بھی مرحلے پر جھوٹ کا محتاج نہیں ہوتا ۔ سچ اور جھوٹ کا امتزاج دیکھنے میں تو سچ نظر آتا ہے لیکن حقیقت میں سچ نہیں ہوتا۔ در حقیقت آدھا سچ مکمل جھوٹ ہوتا ہے۔

سچ اتنا گھر ا ہوتا ہے کہ بعض اوقات کھڑے کھڑے کھری کھری سنا دیتا ہے۔ سچ اور جھوٹ ملا کر چلنے والے حیران ہو جاتے ہیں۔ یہا کھڑی اکھڑی کی باتیں کیوں کر رہا ہے … در آن حالے کہ سیچ اکھڑ مزاج نہیں ہوتا۔ حیرت انگیز بات ہے کہ سچ کا کھر اپن اور بعض اوقات کھر در این کسی کو محسوس نہیں ہوتا جبکہ جھوٹ کا ریشم زار لہجہ کسی کو بھاتا نہیں۔ سچ خوشبودار ہوتا ہے۔ جھوٹ بد بودار۔ دراصل سچ میں اخلاص کی خوشبو ہوتی ہے اور جھوٹ میں لالچ کی بساند۔
سچ میں رہنے والے، سچ میں بسنے والے سچ کے سوا کسی طاقت کو محسوس نہیں کرتے ۔ سچائی کے جہان میں سچے ہی داخل ہو سکتے ہیں۔ سیچ حق ہے، اور حق سچ ہے۔ جس طرح بچے کی ذات سے سچائی برآمد ہوتی ہے۔ سچائی کے راستے پر چلنے سے بیچ تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔ سچ کسی قیمت پر اپنی سچائی ترک نہیں کر سکتا۔ سچ کا کوئی مول نہیں لگا سکتا۔ سچ کسی کی خاطر اپنی سچائی پر سمجھوتا نہیں کر سکتا اس لیے سوچنا چاہیے بچوں کی ذات پر بات کرتے ہوئے سو بار سوچنا چاہے جب تک بچے کی بات پر اپنی بات کو ترک نہ کریں ، قربان نہ کریں اس کی ذات سے ہماری کوئی بات نہیں ہو سکتی ۔ کردار کا تعلق کردار کے ساتھ ہوتا ہے۔ بات کی رسائی ذات تک کہاں ؟ جب تک ہم اس صورت کی سیرت پر نہ چلیں صورت سے محبت ایک دعوئی ہے۔ اور ہر دعوئی قابل اعتبار نہیں ہوتا۔

طاقت کو سچ ماننے والے، طاقت کی بالا دستی قبول کر لیتے ہیں۔ اور یہ ان کے جھوٹا ہونے کی دلیل ہوتی ہے۔ طاقت کے بچاریوں کے پاس کوئی ایسا انسانی کردار نہیں جو قابل تقلید ہو۔ سیرت اس شخصیت کے کردار کا تذکرہ ہوتا ہے جو صاحب کردار ہوتا ہے۔ کردار سے محروم تاریخ میں محروم توجہ ہوتا ہے۔ اگر اس کا ذکر ہوتا بھی ہے تو قابل ذکر نہیں ہوتا۔

اندھی طاقت کی پرستش عقل کے اندھے ہی کرتے ہیں۔ طاقت بے چہرہ ہوتی ہے۔ سچ کا چہرہ ہوتا ہے۔ جن کی آنکھیں کھل جاتی ہیں وہ اس بتکدے سے باہر آ جاتے ہیں جہاں سارے بت بے چہرہ ہیں۔ بچی پرستش کا نام محبت ہے۔ اور محبت کسی چہرے سے ہوتی ہے۔ بت پرستی اور شخصیت پرستی میں یہ فرق ہے۔ سچ کا ابراہیم اگر طاقت کے بت کدے میں قدم رکھتا ہے تو بت پاش پاش کرنے کے لیے اس کا مقصد طاقت کی پرستش اور طاقت کا حصول نہیں ہوتا۔ بس ! جن کی چشم بصیرت وا ہو جاتی ہے، وہ طاقت کے معبد کے باغی ہو جاتے ہیں۔ ایسے ہی لوگ حق کے پرستار کہلاتے ہیں۔ طاقت کے حصول کی خواہش انسان کو ایمان سے محروم کر دیتی ہے۔

ظاہر پرست کہتے ہیں: طاقت اور دولت نظر آتی ہے۔ اس کے کرشمے جا بجا نظر آتے ہیں۔ نظر کو خیرہ کرتے ہیں۔ حق نظر نہیں آتا ۔ حق تو غیب میں ہے۔ اس لیے حق سچ سے وابستگی محل نظر ہے۔ حق نظر نہیں آتا اہل حق تو نظر آتے ہیں۔ اہل حق ہر جا، ہر زمانے میں موجود ہیں۔ اور موجود رہیں گے۔ کوئی دور ایسا نہیں جو اہل حق سے خالی ہو۔ حق کی طلب رکھنے والوں کو بیچ کی جستجو رکھنے کو اہل حق میسر آ جاتے ہیں۔ کم ہیں یا زیادہ اس سے کچھ غرض نہیں کچھ غرض نہیں ہونی چاہیے فتح یاب ہوں یا زیر یاب اہل حق کو اس سے کچھ غرض نہیں ہوتی۔ سورج کو اندھیروں سے کیا ڈر۔ ایک ننھا سا چراغ مہیب بازریاب اہل کو سے کچھ سورج کو اندھیروں سے کیا رہ ایک نھا سا ہیں اندھیروں کو نگل لیتا ہے۔ شرط اظہار ہے جرات اظہار ہے۔ ایک سچ سو جھوٹوں کی موت ہوتی ہے۔ ایک جھوٹ سو سچائیوں کو کمزور کر دیتا ہے ۔ سچ اکیلا رہ جانے سے نہیں ڈرتا۔ وہ جانتا ہے۔ اکیلا اور تنہا ہونا دنیا کے میلوں میں رسوا ہونے سے بہتر ہے۔ اکیلا اور تنہا ہونا ۔ اس کے لیے غنیمت ہے جو واحد کی سنگت چاہتا ہے۔ سچ کے متلاشی کو سچ یہ سبق دیتا ہے: وہ واحد ہے تو تنہا ہوجا!!

متعلقہ خبریں

مقبول ترین