منہاج یونیورسٹی لاہور(خصوصی رپورٹ:حافظ عمران) منہاج یونیورسٹی لاہور میں سینٹر آف ریسرچ اینڈ انوویشن ان میری ٹائم افیئرز(CRIMA) اور ہمالیہ پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ، منہاج یونیورسٹی لاہور کے اشتراک سے "مشرق وسطیٰ کی بدلتی جیو پالیٹیکس: علاقائی صف بندی، ابھرتے چیلنجز اور پاکستان کا اسٹریٹجک کردار”کے موضوع پر گزشتہ روز "راؤنڈ ٹیبل مباحثہ”کا انعقاد کیا گیا ۔شیخ الاسلام انسٹیٹیوٹ آف اسپرچوئل اسٹڈیز میں منعقدہ مباحثہ کا اہتمام فیکلٹی آف ورلڈ اکنامکس اینڈ انٹرنیشنل افیئرز، ایچ ایس ای یونیورسٹی ماسکو کے اشتراک سے کیا گیا۔
وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نےمباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کہ تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے میں پاکستان علاقائی جیو پالیٹیکس کے اہم موڑ پر کھڑا ہے،حالیہ امریکہ ،ایران تنازعہ اور مشرق وسطیٰ میںامن کے لیے پاکستان نے ہمیشہ متوازن، اصولی اور دور اندیش خارجہ پالیسی کو اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدلتا ہوا مشرق وسطیٰ تصادم کی بجائے مکالمہ، سفارتکاری اور معاشی تعاون کا تقاضا کرتا ہے اورپاکستان امن، استحکام اور علاقائی رابطوں میں فیصلہ کن کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ منہاج یونیورسٹی علمی تحقیق اور بین الاقوامی مکالمے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرتی رہے گی۔ فیکلٹی آف ورلڈ اکنامکس اینڈ انٹرنیشنل افیئرز ایچ ایس ای یونیورسٹی ،ماسکو ڈاکٹر الیگزینڈر نجاروف نے دوران گفتگو کہا کہ مشرق وسطیٰ میں طاقت کی پیچیدہ تبدیلیوں کو سمجھنے اور پرامن حل تلاش کرنے کے لیے بین الاقوامیتعلیمی اشتراک ناگزیر ہے۔ ۔ ڈائریکٹر بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی سینٹر فار پالیسی ریسرچ سفیر منصور احمد خان نے کہا کہ بدلتے عالمی نظام میں پاکستان کو مڈل پاور کے طور پر باہمی احترام کی بنیاد پر نئے علاقائی اتحاد اور شراکت داریاں بنانی چاہئیں۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہمالیہ پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خواجہ القمہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی جیو پولیٹکس کو نئے علمی زاویے سے سمجھنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کے اصل اسٹریٹجک کردار کو سمجھا جا سکے۔مباحثے میں سربراہ ڈیپارٹمنٹ سینٹر فار انٹر ڈسپلنری سوشل سائنسزNUST) )محترمہ عمارہ عامر ،ریسرچ آفیسر اسٹریٹجک ویژن انسٹیٹیوٹ اسلام آباد محترمہ کومل خان ،مشیر صدر اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز احمد اسامہ طاہر، لیفٹیننٹ جنرل (ر) ہلال امتیاز (ملٹری) سکندر افضل ، ڈین سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ارم خالد،ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ بین الاقوامی تعلقات فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی ڈاکٹر ثوبیہ حنیف اورپوسٹ گریجویٹ طالبعلم فیکلٹی آف ورلڈ اکنامکس اینڈ انٹرنیشنل افیئرز ایچ ایس ای یونیورسٹی ماسکو نائف ابو صالح ،ریسرچ فیلو فیکلٹی آف ورلڈ اکنامکس اینڈ انٹرنیشنل افیئرز ایچ ایس ای یونیورسٹی ماسکو نوبارہ کولیوا ،ڈائریکٹر(CRIMA) ڈاکٹر محمد اشفاق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر(CRIMA) ولید احمد چیمہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مباحثے کی نظامت ڈپٹی ڈائریکٹر(CRIMA) ڈاکٹر وقاصیہ نعیم نے کی ۔





















