سردار شاکر خان مزاری کا محمد پور دیوان پریس کلب کا دورہ، نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

معزز مہمان سردار شاکر خان مزاری نے پریس کلب کے تمام عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

محمد پور دیوان (نمائندہ خصوصی) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما اور علمی  شخصیت سردار شاکر خان مزاری نے محمد پور دیوان پریس کلب کا دورہ کیا اور نو منتخب صدر ڈاکٹر صفی اللہ ارشد انصاری سمیت تمام عہدیداران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سردار شاکر خان مزاری اپنے ساتھیوں پرویز اختر خانزادہ اور محمد انصر قادری کے ہمراہ محمد پور دیوان پریس کلب کے دفتر پہنچے، جہاں انہوں نے نو منتخب عہدیداران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر صفی اللہ ارشد انصاری سمیت تمام ذمہ داران کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو میں سنجیدگی، وقار اور فکری گہرائی نمایاں رہی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے تعلیمی اور اصلاحی مشن پر روشنی ڈالتے ہوئے علم، برداشت اور اعتدال کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

سردار شاکر خان مزاری نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ عالمی حالات، خصوصاً ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی، ایک باشعور اور ذمہ دار قومی رویے کے متقاضی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو دانش، تدبر اور قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی سطح پر اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس موقع پر پرویز اختر خانزادہ اور محمد انصر قادری نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فکری اور اخلاقی تربیت ہی ایک مہذب اور متوازن معاشرے کی بنیاد ہے، اور تحریک منہاج القرآن اسی سمت میں خاموش مگر مؤثر جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

سردار شاکر خان مزاری کا محمد پور دیوان پریس کلب کا دورہ، نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد سردار شاکر خان مزاری کا محمد پور دیوان پریس کلب کا دورہ، نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد سردار شاکر خان مزاری کا محمد پور دیوان پریس کلب کا دورہ، نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد سردار شاکر خان مزاری کا محمد پور دیوان پریس کلب کا دورہ، نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد سردار شاکر خان مزاری کا محمد پور دیوان پریس کلب کا دورہ، نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد سردار شاکر خان مزاری کا محمد پور دیوان پریس کلب کا دورہ، نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد سردار شاکر خان مزاری کا محمد پور دیوان پریس کلب کا دورہ، نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد سردار شاکر خان مزاری کا محمد پور دیوان پریس کلب کا دورہ، نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد سردار شاکر خان مزاری کا محمد پور دیوان پریس کلب کا دورہ، نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد سردار شاکر خان مزاری کا محمد پور دیوان پریس کلب کا دورہ، نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد سردار شاکر خان مزاری کا محمد پور دیوان پریس کلب کا دورہ، نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد سردار شاکر خان مزاری کا محمد پور دیوان پریس کلب کا دورہ، نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد سردار شاکر خان مزاری کا محمد پور دیوان پریس کلب کا دورہ، نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد سردار شاکر خان مزاری کا محمد پور دیوان پریس کلب کا دورہ، نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد سردار شاکر خان مزاری کا محمد پور دیوان پریس کلب کا دورہ، نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد سردار شاکر خان مزاری کا محمد پور دیوان پریس کلب کا دورہ، نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

پریس کلب کے صدر ڈاکٹر صفی اللہ ارشد انصاری اور دیگر عہدیداران جن میں خالد عرفان محمود، خادم حسین شر، منور حسین راہی، محمد نواز خان کھوسہ اور محمد ندیم لاڑ شامل تھے، نے معزز مہمانوں کی آمد کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔ انہوں نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ملاقاتیں نہ صرف تعلقات کو مضبوط کرتی ہیں بلکہ معاشرے میں مثبت سوچ اور باہمی ہم آہنگی کو بھی فروغ دیتی ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محمد پور دیوان پریس کلب اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو صرف خبر رسانی تک محدود نہیں رکھے گا بلکہ معاشرے میں شعور، توازن اور مثبت بیانیے کے فروغ میں بھی فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

اختتام پر معزز مہمان سردار شاکر خان مزاری نے پریس کلب کے تمام عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین