گاندھی کی بجائے انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ

انڈیا میں ہونے والے عجیب و غریب واقعہ کے مطابق گاندھی کی بجائے بالی وڈ ایکٹر انوپم کھیر کی تصویر والے ایک کروڑ 30 لاکھ کرنسی کے برابر نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔گجرات کے علاقے آحمد آباد سے برآمد ہونے والے نوٹوں پر نہ صرف تصویر کا فرق ہے بلکہ ریزرو بنک آف انڈیا کی بجائے ریزرول بنک آف انڈیا تحریر کیا گیا ہے۔ہالی وڈ ایکٹر انوپم کھیر نے جعلی نوٹوں کے ساتھ بنائی گئی اپنی ویڈیو میں کہاکہ دیکھو یہ انڈیا ہے یہاں کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔نوٹوں پر گاندھی کی بجائے میری تصویریں چھپی ہیں۔پولیس کی رپورٹ کے مطابق سونے اور چاندے کے سکے بیچنے والی کمپنی سے کچھ لوگوں نے21سو گرام سونا خریدا تھا اور مقررہ جگہ پر غلط نوٹ پہچا دئے۔پولیس ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے مگر ملزمان فرار ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین