شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف بے گناہوں کو معاف کریں۔انہوں نے کہاکہ جی ایچ کیو کے حملہ کیس میں کوئی ملزم یہ نہیں کہ رہا کہ وہ اس میں ملوث ہے تو پھر آرمی چیف انہیں معاف کریں۔انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں کا ٹرائل بے شک جاری رکھیں۔آئی ایم ایف کی نئی شرائط سخت ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی 24تاریخ کی کال سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔میں موجود نہیں تھا نہ ہی میرے خلاف کوئی شہادت ہے۔قوم مہنگائی میں الجھ کو رہ گئی ہے غریب کا کوئی پرسان حال نہیں۔وزیر اعظم کو باہر سے عقیقے کی دعوت بھی ملے تو وہ باہر جانا ٹھیک سمجھتے ہیں۔میں کو مسٹھکم دیکھنا چاہتا ہوں۔چلے کے دوران مجھے مارا نہیں گیا بس غار میں رہتا تھا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں کہ میرے رابطے بحال ہوں لیکن لگتا ہے کسی کو پرواہ نہیں۔