اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ ان کا استعفیٰ پارٹی قیادت کو پیش کیا گیا ہے، جس کی تصدیق چیئرمین پی ٹی آئی کے مشیر بیرسٹر گوہر نے کر دی ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے رواں سال ستمبر میں سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔ اس تقرری کو پارٹی کے قانونی امور کے لیے ایک اہم فیصلہ سمجھا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق حالیہ احتجاجی تحریک میں سلمان اکرم راجہ کی غیر فعالی کے باعث ان پر شدید تنقید کی جا رہی تھی۔ پارٹی کارکنان اور قیادت کی جانب سے ان سے زیادہ متحرک کردار کی توقع کی جا رہی تھی، جس پر وہ پورا اترنے میں ناکام رہے