پاکستانیوں کے خفیہ اکاؤنٹس سے 880 ملین کی ریکوری

پاکستانیوں کے خفیہ اکاؤنٹس سے 880 ملین کی ریکوری

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پاکستانیوں کے خفیہ غیر ملکی بینک اکاؤنٹس کے از خود نوٹس کو نمٹا دیا ہے۔
سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے پوچھا کہ کیا غیر ملکی اکاؤنٹس کی نشاندہی ہو گئی ہے؟ ایف بی آر کے وکیل نے بتایا کہ ہاں، نشاندہی ہو چکی ہے۔
جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ نشاندہی کے بعد ریکوری حکومت کے محکموں کی ذمہ داری ہے۔ ایف بی آر کے وکیل نے عدالت کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 880 ملین روپے کی ریکوری ہو چکی ہے اور باقی مقدمات میں بھی ریکوری کا عمل جاری ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اگر ایف بی آر کو ریکوری میں مشکلات ہیں تو پارلیمنٹ کو قانون میں ترمیم کی تجویز دے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے پوچھا کہ کیا ریکوری کے مقدمات کا فیصلہ میرٹ پر ہوا ہے؟ ایف بی آر کے وکیل نے جواب دیا کہ ہاں، تمام فیصلے میرٹ پر کیے گئے ہیں۔
عدالت نے کیس میں ہونے والی پیش رفت کو دیکھتے ہوئے مقدمہ نمٹا دیا۔

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین