ایپل کے خلاف ملازمین کے حقوق کی خلاف ورزی پر مقدمہ دائر

امر بھکتا کا کہنا ہے کہ انہیں پوڈ کاسٹ پر اپنی ملازمت سے متعلق بات کرنے سے روک دیا گیا تھا

ایپل کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا گیا ہے جس میں کمپنی پر ملازمین کی نگرانی اور ان کی ذاتی آزادی محدود کرنے کے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الزام ہے کہ ایپل ملازمین کو ان کے ذاتی آلات اور آئی کلاؤڈ اکاؤنٹس پر نظر رکھنے کے لیے مجبور کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ انہیں اپنی تنخواہوں اور ملازمت کے حالات پر بات کرنے سے روکتا ہے۔

یہ مقدمہ ایپل کے سابق ملازم امر بھکتا نے کیلیفورنیا کی عدالت میں دائر کیا ہے۔ امر بھکتا، جو ڈیجیٹل اشتہارات کے شعبے میں کام کرتے تھے، نے دعویٰ کیا ہے کہ ایپل ملازمین کو ان کے ذاتی آلات پر مخصوص سافٹ ویئر انسٹال کرنے پر مجبور کرتا ہے تاکہ کمپنی کو ان کے ای میلز، تصاویر، صحت کے ڈیٹا اور دیگر ذاتی معلومات تک رسائی حاصل ہو سکے۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ایپل کی پالیسیاں ملازمین کو اپنے کام کے حالات یا کسی بھی قانونی معلومات کے افشا سے روکتی ہیں، یہاں تک کہ میڈیا یا دیگر ذرائع سے بات چیت کرنے سے بھی منع کرتی ہیں۔

امر بھکتا کا کہنا ہے کہ انہیں پوڈ کاسٹ پر اپنی ملازمت سے متعلق بات کرنے سے روک دیا گیا تھا اور اپنے لنکڈ اِن پروفائل سے ملازمت کی معلومات ہٹانے کی ہدایت دی گئی تھی۔

مقدمے کے مطابق ایپل کی یہ سخت پالیسیاں ملازمین کی آزادی، راز افشا کرنے کے قانونی حقوق اور اپنی مرضی سے نوکری بدلنے کی صلاحیت کو غیر قانونی طور پر محدود کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین