النصر فٹبال کلب کے سابق گول کیپر ولید عبداللہ نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
سعودی چینل کے پروگرام ’لاسٹ سیشن‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ولید نے بتایا کہ وہ شروع میں رونالڈو کے بہت قریب تھے، کیونکہ رونالڈو کو کلب، ملک کی ثقافت اور دیگر معاملات کے متعلق زیادہ معلومات نہیں تھیں اور وہ اکثر ان سے رہنمائی لیتے رہتے تھے۔
ولید کے مطابق انہوں نے اسلام قبول کرنے کے بارے میں رونالڈو سے بات چیت کی، جس پر رونالڈو نے دلچسپی کا اظہار کیا۔ ولید نے مزید کہا کہ ایک موقع پر رونالڈو نے گول کرنے کے بعد میدان میں سجدہ بھی کیا، اور اس وقت تمام کھلاڑیوں نے مل کر ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگایا۔
رونالڈو کی اسلام کے ساتھ دلچسپی کا ایک اور پہلو یہ ہے کہ وہ جب بھی اذان سنتے ہیں تو ٹریننگ روکنے کا کہتے ہیں، جس سے ان کی احترام کی عادت کا اظہار ہوتا ہے۔
ولید نے کہا کہ چاہے رونالڈو اسلام قبول کریں یا نہیں، وہ ایک انتہائی منظم اور بااصول کھلاڑی ہیں، اور یہی خصوصیات انہیں فٹبال کی دنیا میں اس مقام تک لے کر آئی ہیں