اسلام آباد پاکستان اور روس کے درمیان انسولین بنانے سمیت کئی اہم معاہدے طے پا گئے ہیں۔ دونوں ممالک نے تجارتی، معاشی اور صنعتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاہدے بھی کیے ہیں۔
پاور ڈویژن نے بتایا کہ ماسکو میں پاکستان اور روس کے 9ویں بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری نے شرکت کی۔
پاور ڈویژن کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان 8 معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ پشاور یونیورسٹی اور کامسیٹس نے روس کے تعلیمی اداروں کیساتھ تعاون کے معاہدے کیے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ انسولین کی تیاری کے لیے بھی معاہدہ طے پاگیا ہے۔ اس کے علاوہ، دوطرفہ تجارت بڑھانے اور نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کمیشن اور روسی یونیورسٹی کے درمیان ایم او یو پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔