حکومت کا لائف انشورنس سکیم شروع کرنے کا فیصلہ، ورثاء کو کتنی رقم ملے گی؟

یہ اسکیم شہریوں کے لیے سالانہ 4.5 ارب روپے کے اخراجات پر مبنی ہوگی۔

پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے یکم جنوری سے ایک نئی لائف انشورنس اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خاندان کے سربراہ کی موت سرکاری یا صحت کارڈ پینل پر موجود ہسپتال میں ہونے کی صورت میں مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 60 سال کی عمر میں انتقال پر 10 لاکھ روپے، جبکہ اس سے زیادہ عمر میں انتقال کی صورت میں 5 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔ یہ اسکیم شہریوں کے لیے سالانہ 4.5 ارب روپے کے اخراجات پر مبنی ہوگی۔

مزید برآں، اجلاس میں وزیراعلیٰ کو سوات میں بحرین سے چکدرہ تک پاور لائن بچھانے کے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ یہ منصوبہ 8 ارب روپے کی لاگت سے 18 مہینے میں مکمل ہوگا اور اس کے ذریعے 84 میگاواٹ مٹلتان ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بجلی فراہم کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے پشاور سے ڈی آئی خان موٹروے کے لیے زمین کی خریداری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین