بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا

بنگلہ دیش کے اقبال حسین اور عزیز الحاکم نے 3،3 بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

بنگلہ دیش نے بھارت کو 59 رنز سے ہرا کر مسلسل دوسری بار انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 198 رنز بنائے اور تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔بنگلہ دیش کے ریزان حسین 47 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ اسکور کرنے والے بیٹر رہے، جبکہ بھارت کے یودھاجیت گوہا، چیتن شرما اور ہاردک راج نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بھارت کی ٹیم 36ویں اوور میں 139 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بنگلہ دیش کے اقبال حسین اور عزیز الحاکم نے 3،3 بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اقبال حسین ایمون کو ان کی شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ اور ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین