200 یونٹ استعمال کرنیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری

200 یونٹ استعمال کرنیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے مفت سولر اسکیم کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے۔ اسکیم کے تحت ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو 1,100 واٹ کا سولر پینل دیا جائے گا، جبکہ 100 یونٹ استعمال کرنے والوں کو 550 واٹ کا سولر سسٹم مہیا کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق، 550 واٹ کے سولر سسٹم 52,019 گھرانوں کو فراہم کیے جائیں گے جو ماہانہ 100 یونٹ سے کم بجلی خرچ کرتے ہیں، جبکہ 1,100 واٹ کے سولر پینلز ان صارفین کے لیے مختص کیے گئے ہیں جو 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں۔
صارفین اسکیم میں شرکت کے لیے حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے آن لائن پورٹل پر درخواست دے سکتے ہیں یا اپنی تفصیلات 8800 پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ درخواست کے لیے بجلی کے بل کا ریفرنس نمبر فراہم کرنا لازمی ہوگا۔ کرایہ داروں کو مالک مکان سے این او سی لینا ہوگا، کیونکہ سولر پینلز صرف مالک مکان کے نام پر ہی جاری کیے جائیں گے۔
اس اسکیم کے تحت کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے سال بھر میں ایک لاکھ سولر سسٹم تقسیم کیے جائیں گے۔ مزید یہ کہ صارفین کی رہنمائی کے لیے جلد ہی ایک ہیلپ لائن بھی قائم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین