ایک جاپانی کمپنی نے ایک لیٹر پانی کی بوتل 10 ہزار ڈالر (تقریباً 27 لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔
پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے، لیکن اسے ایک لگژری پراڈکٹ کے طور پر بیچنا ایک مشکل کام ہے۔ تاہم، جاپانی کمپنی "فیلیکو جیولری واٹر” نے یہ کر دکھایا ہے۔
فیلیکو واٹر دنیا کا سب سے مہنگا بوتل بند پانی فروخت کرنے کے لیے مشہور ہے۔ اس کی خاص بوتلیں، جنہیں لمیٹڈ ایڈیشن کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، 1,000 سے 10,000 ڈالر فی لیٹر تک میں فروخت ہوتی ہیں۔
یہ برانڈ 2005 میں لگژری واٹر کے طور پر لانچ کیا گیا تھا۔ پانی جاپان کے علاقے کوبے کے زیر زمین ذخائر سے حاصل کیا جاتا ہے، لیکن اس برانڈ کی اصل خصوصیت اس کی پیکیجنگ ہے۔ کمپنی نے بوتل کے ڈیزائن پر خاص توجہ دی ہے اور اسے ایک آرٹ کا درجہ دے کر پیش کیا ہے۔
فیلیکو جیولری واٹر کی کامیابی کا راز یہی منفرد اور پرتعیش بوتلیں ہیں، جو اسے دنیا کے مہنگے ترین پانی کے برانڈز میں شامل کرتی ہیں۔