11 دن میں 47 فلمیں سائن کرنے والے بھارتی اداکار برتن دھونے پر کیوں مجبور ہوئے؟

راہول نے ریئلٹی شو "بگ باس" کے پہلے سیزن میں حصہ لیا اور جیت کر دوبارہ توجہ حاصل کی۔

بالی وڈ اداکار راہول رائے، جنہوں نے 1990 کی دہائی میں ایک کامیاب فلم کے ذریعے شہرت حاصل کی، اپنی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ سے گزرے۔

راہول رائے نے مہیش بھٹ کی بلاک بسٹر فلم "عاشقی” سے ڈیبیو کیا، جس نے انہیں راتوں رات سپر اسٹار بنا دیا۔ فلم کی کامیابی کے بعد صرف 11 دن میں انہوں نے 47 فلمیں سائن کیں۔ تاہم، ان کا سفر آسان نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ "عاشقی” کے لیے انہیں صرف 30,000 روپے معاوضہ ملا تھا۔ بعد کی فلموں جیسے "غضب تماشا”، "سپنے ساجن کے”، اور "گمراہ” زیادہ کامیاب نہ ہو سکیں۔

ٹی وی شوز میں کام کرنے کے بعد 2006 میں راہول نے ریئلٹی شو "بگ باس” کے پہلے سیزن میں حصہ لیا اور جیت کر دوبارہ توجہ حاصل کی۔

راہول رائے 1966 میں پیدا ہوئے اور اپنی ذاتی زندگی میں بھی مشکلات کا سامنا کیا۔ انہوں نے آسٹریلیا جا کر اپنی بیوی راج لکشمی خانولکر کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا، لیکن 2014 میں ان کی طلاق ہوگئی۔ اسی دوران یہ خبریں آئیں کہ آسٹریلیا میں وہ برتن دھونے کا کام بھی کر چکے ہیں۔

2020 میں فلم "ایل اے سی – لائیو دی بیٹل” کی شوٹنگ کے دوران راہول کو برین اسٹروک ہوا، جس کے بعد انہیں شدید صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کی بہن پریانکا رائے کے مطابق، سلمان خان نے خاموشی سے ان کے اسپتال کے اخراجات اٹھائے۔

 

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین