ٹیکسز کے 6ہزار سے زائد زیر التواکیسز نمٹانے کیلئے سپریم کورٹ کا اہم اقدام

ٹیکسز کے 6ہزار سے زائد زیر التواکیسز نمٹانے کیلئے سپریم کورٹ کا اہم اقدام

لاہور :ـچیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحیی آفریدی نے ٹیکس سے متعلق کیسز کے جلدی حل کے لیے اے ڈی آر سی کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی میں لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر شہباز صدیق، جنرل سیکرٹری انیب اختر انصاری، پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے پیٹرن رانا منیر حسین، سینئر نائب صدر زاہد عتیق چودھری اور مختلف شہروں کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدور شامل ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے ٹیکسز کے 6,000 سے زائد زیر التواء کیسز کے فوری حل کے لیے آن لائن میٹنگز منعقد کیں، جن میں لاہور ٹیکس بار کے صدر، پاکستان ٹیکس بار کے پیٹرن اور سینئر نائب صدر سمیت دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔

اس موقع پر ٹیکس کے زیر التواء کیسز اور آئین کے دائرہ کار میں آنے والے کیسز کو فوری حل کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر بحث کی گئی، جبکہ بار کے عہدیداران نے مسائل کے حل کے لیے اپنے مشورے پیش کیے۔ چیف جسٹس نے اس سلسلے میں آئندہ میٹنگ کی تاریخ 6 جنوری کو مقرر کردی۔

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین