اسٹیٹ بینک نے اسلامی بینکاری کے لیے شرعی معیار کو اپنالیا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اسلامی بینکاری اداروں (آئی بی آئیز) میں شرعی اصولوں کو معیاری اور ہم آہنگ بنانے کے لیے فوری طور پر اے اے او آئی ایف آئی شریعہ اسٹینڈرڈ نمبر 59 کو اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ اقدام اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے جانے والے قواعد و ضوابط اور ہدایات کے دائرے میں آتا ہے، جن کا مقصد اسلامی بینکاری کی معیاریت کو یقینی بنانا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے بینکوں کے خلاف بینکنگ کمپنیز آرڈیننس 1962 کی متعلقہ دفعات کے تحت تعزیری کارروائی کی جا سکتی ہے۔