نان فائلرز پر سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد :سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین میں ترامیم پر غور کے لیے 24 دسمبر کو اجلاس طلب کر لیا ہے۔ مجوزہ بل میں نان فائلر کو نااہل قرار دینے اور فائلرز سے حقیقی آمدن اور اخراجات کے مطابق ٹیکس وصول کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔
مجوزہ ترامیم کے تحت نان فائلرز کے لیے گاڑی اور جائیداد خریدنے پر پابندی ہوگی جبکہ وہ بینک اکاؤنٹ کھولنے کے بھی مجاز نہیں ہوں گے۔ کمرشل بینک اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کی تمام تفصیلات ایف بی آر کے ساتھ شیئر کریں گے۔
بل میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ ایف بی آر ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا بینکوں اور آڈیٹرز کو فراہم کرنے کا مجاز ہوگا۔ رجسٹریشن نہ کرانے والے نان فائلرز کی جائیداد فروخت اور اکاؤنٹ منجمد کر دیا جائے گا۔
بل کے مطابق فائلرز کے والدین، اہلِ خانہ، بیٹے، بیوی یا کسی معذور فیملی ممبر کو بھی فائلر تصور کیا جائے گا۔