دبئی میں سال نو کی تیاریاں عروج پر ہیں اور اس مرتبہ شہر نے نیا انداز اپناتے ہوئے محنت کشوں کے لیے خصوصی انعامات کا اعلان کیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دبئی کی ترقی میں محنت کشوں کا بڑا ہاتھ ہے اور یہی وجہ ہے کہ نئے سال کی خوشیوں میں انہیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دبئی کے حکام نے اعلان کیا کہ سال نو کی تقریبات کے دوران محنت کشوں کو خصوصی مراعات فراہم کی جائیں گی۔ ان میں ہائی اسپیڈ مفت انٹرنیٹ کی سہولت بھی شامل ہے، جو محنت کشوں کے لیے دو دن کے لیے دستیاب ہوگی۔
اس کے علاوہ، حکام نے محنت کشوں کے خاندانوں کے لیے سونے کے زیورات، 2 نئی گاڑیاں، 30 فری ٹکٹس اور 5 لاکھ درہم کے انعامات دینے کا بھی اعلان کیا۔
دبئی میں نئے سال کی تقریبات کے دوران محنت کشوں کو القوز، محسنہ اور جبل علی میں منعقد کی جانے والی تقریبوں میں شرکت کا موقع ملے گا جہاں وہ انعامات جیت سکتے ہیں۔